وینا ملک اوراسد خٹک کیس وزارت داخلہ وخارجہ کو دوبارہ نوٹس جاری

عدالت کی وینا ملک کے شوہر اسد خٹک کو کورٹ پراسس فیس جمع کرانے کی ہدایت


ویب ڈیسک February 04, 2021
عدالت کی وینا ملک کے شوہر اسد خٹک کو کورٹ پراسس فیس جمع کرانے کی ہدایت

وینا ملک کے سابق شوہر کی دو معصوم بچوں کو پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست میں عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وینا ملک کے سابق شوہر کی دو معصوم بچوں کو پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسد خٹک سے استفسار کیا کہ آپ نے گزشتہ سماعت کے بعد کورٹ پراسس فیس جمع نہیں کرائی۔

اسد خٹک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کچھ وقت دیں ہم کیس پراسس فیس جمع کرا دیتے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ پراسس فیس جمع ہونے کے رجسٹرار آفس نوٹس جاری کرے گا۔ بعد ازاں عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وینا ملک کوسابق شوہراسد خٹک کا 50 کروڑہرجانے کا نوٹس

وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ 5 سالہ امل، 6 سالہ ابراہم کے والد ہیں اور میرے دونوں بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں جب کہ میرے اور سابق اہلیہ وینا ملک کے درمیان یو اے ای میں کیس زیر سماعت ہے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ دبئی عدالت نے 4 اپریل 2018 کو کہا بچے دبئی حدود سے باہر نہیں لے جایا جاسکتے لیکن وینا ملک نے دبئی میں قونصل خانے کے عملے سے ملکر غیر قانونی بچوں کو منتقل کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وینا ملک کا اسد خٹک پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی

واضح رہے اسد خٹک اور وینا ملک نے 2013 میں شادی کی 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جب کہ اسد خٹک نے
وینا ملک کو 50 کروڑہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے جس پر وینا ملک نے بھی 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔