کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کو بھارت پہ بوجھ قرار دیدیا

امریکی گلوکارہ ریحانہ کی بھارتی کسانوں کے حق میں ٹوئٹ نے بھارت کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے


ویب ڈیسک February 04, 2021
بھارت میں اس وقت کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے کافی ہلچل مچی ہوئی ہے فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکارہ تاپسی پنوں پر وار کرتے ہوئے انہیں بھارت پہ بوجھ قرار دے دیا۔

بھارت میں اس وقت کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ بھارتی حکومت کسانوں کی آواز کو دبانے کے لیے تشدد تک سے گریز نہیں کررہی۔ سونے پہ سہاگہ امریکی گلوکارہ ریحانہ کی بھارتی کسانوں کے حق میں ٹوئٹ نے بھارت کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا کی 'سستی کاپی' قراردئیے جانے پرتاپسی پنوں کا جواب

وہ تمام لوگ جو کسانوں کے ساتھ ہیں ریحانہ کے ٹوئٹ کو سراہ رہے ہیں جب کہ کنگنا رناوت سمیت متعدد بالی ووڈ اداکارگلوکارہ ریحانہ کے ٹوئٹ سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔ ریحانہ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ تاپسی پنوں نے ٹوئٹ کیا اگر ایک ٹوئٹ آپ کے اتحاد کو جھنجھوڑ دیتا ہے، اگر ایک مذاق آپ کے یقین کو جھنجھوڑ دیتا ہے اور اگر ایک شو آپ کے مذہبی عقیدے کو جھنجھوڑ دیتا ہے تو وہ آپ ہیں جسے اپنے اقدار کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے دوسروں کے لیے 'پیروپیگنڈہ ٹیچر' نہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی گلوکارہ ریحانہ پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام

تاپسی پنوں کے اس ٹوئٹ پر کنگنا رناوت نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں بی گریڈ اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا بی گریڈ لوگوں کی بی گریڈ سوچ۔ آپ کو اپنے ملک کے لیے کھڑا ہونا چاہئے کیونکہ یہی کرم ہے یہی دھرم ہے (کیونکہ یہی ہمارا فرض ہے)۔ صرف فری فنڈ کا کھانے والے مت بنو، اس ملک کا بوجھ۔۔ اسی لیے میں ان لوگوں کو بی گریڈ کہتی ہوں۔ ان مفت کا کھانے والوں کو نظرانداز کریں۔



واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے گلوکارہ ریحانہ کو بھارتی کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے پر خوب کھری کھوٹی سناتے ہوئے کہا تھا ''کوئی اس بارے میں اسلیے بات نہیں کررہا کیونکہ یہ کسان نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں جو بھارت کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ چین ہماری ٹوٹی ہوئی کمزور قوم پر قبضہ جماسکے اور امریکا کی طرح اسے ایک چینی کالونی بناسکے۔ کنگنا رناوت نے ریحانہ کو بیوقوف کہتے ہوئے کہا ہم تمہاری طرح اپنی قوم نہیں بیچ رہے۔''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں