جےیو آئی ف کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

جے یو آئی ف بلوچستان اور خیبرپختون خوا سے اپنے سینیٹ کے امیدوار میدان میں لائے گی۔


Numainda Express February 04, 2021
جے یو آئی ف بلوچستان اور خیبرپختون خوا سے اپنے سینیٹ کے امیدوار میدان میں لائے گی۔

جمعیت علماء اسلام ف نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا اور جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے ایوان بالا کے انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری دیدی۔

جمعیت علمائے اسلام ف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل بڑی جماعتوں کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے پر غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اب جےیو آئی بھی سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیا تو ایوان بالا بھی نااہلوں سے بھرجائے گا، فضل الرحمان

ذرائع کے مطابق جےیو آئی ف بلوچستان اور خیبرپختون خوا سے اپنے سینیٹ کے امیدوار میدان میں لائے گی۔ اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے اسمبلیوں سے استعفوں اور لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کردی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لانگ مارچ اور دھرنے کیلئے ملک بھر سے کارکنان تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں