قومی اسمبلی میں کشمیر کی قرارداد بھی حکومت و اپوزیشن کی سیاست کی نذر

حکومت اور اپوزیشن کے جھگڑے میں یوم یکجہتی کشمیر کی قرارداد بھی نہ منظور ہوسکی۔


ویب ڈیسک February 04, 2021
حکومت اور اپوزیشن کے جھگڑے میں یوم یکجہتی کشمیر کی قرارداد بھی نہ منظور ہوسکی۔

پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے جھگڑے کے باعث یوم یکجہتی کشمیر کی روایتی قرارداد پاس نہ ہوسکی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی ترمیم پر حکومت اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے اور خوب ہنگامہ آرائی ہوئی۔ ارکان کے درمیان نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں اجلاس ملتوی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس مچھلی منڈی بن گیا، حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں ہاتھا پائی

اس معاملے کا افسوس ناک پہلو یہ تھا کہ کشمیر سے یکجہتی بھی ملکی سیاست کی نذر ہوگئی۔ حکومت اور اپوزیشن کے مابین جھگڑے کے نتیجے میں اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کی قرارداد بھی نہ منظور ہوسکی۔

واضح رہے کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرانےکے لیے وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں دستور میں 26ویں ترمیم کا بل پیش کیا ہے جس کی اپوزیشن پُرزور مخالفت کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |