اس سے زیادہ خراب حکومت کبھی نہیں دیکھیڈاکٹرقدیر
اپوزیشن بھی12سال سے اپنی باری کی منتظرہے اس سے بھی کوئی توقع نہیں،تقریب سے خطاب.
KARACHI:
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہاکہ ملک میں اتنی کرپٹ اورخراب حکومت کبھی نہیں آئی۔
ڈاکٹرقدیرخان نے کہا کہ ایم کیوایم اوراے این پی سمیت تمام جماعتیں قوم کومعاشی بدحالی کی جانب دھکیل رہی ہیں،اپوزیشن بھی12سال سے اپنی باری کی منتظرہے اوروہ بھی لوٹ کھسوٹ کاحصہ بنناچاہتے ہیں،اپوزیشن سے بھی کوئی توقع نہیں،نگراں وزیراعظم بننے کامطلب کوئلے کی کان میں ہاتھ منہ کالے کرنے کے سواکچھ نہیں،ریفرنڈم کے طرزپربراہ راست صدریاوزیراعظم بنناپسند کروںگا۔جمعرات کی شب معروف صنعت کارمرزااشتیاق بیگ کی جانب سے اپنے اعزازمیں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جب میں نے ذوالفقار بھٹو کوایٹمی پروگرام کے حوالے سے خط لکھاجس پرانھوں نے کہاکہ آپ پاکستان آئیں اوراس پرکام شروع کریں میں نے ایک ٹیم بنائی جوتمام مقامی افرادپرمشتمل تھی ہمیں کسی تنخواہ اورمالی مراعات کالالچ نہیں تھا۔
مجھے پہلی تنخواہ6ماہ بعد3ہزار روپے ملی تھی جب میں یہ تنخواہ لے کرگھرگیاتوبیوی ہنسنے لگی تھی،قوم اپنے محسنوںکااحسان یادرکھتی ہے لیکن مجھے25 سال بعدبھی4,432روپے پینشن ملی۔انھوں نے کہاکہ میں نے ایک جماعت تشکیل دی ہے اوراس کے مرکزی دفترکیلیے جگہ بھی منتخب کرلی گئی ہے ہم کسی پارٹی کاحصہ نہیں بنیںگے اورنہ ہی کسی پارٹی سے اتحادکریںگے تاہم ایماندار لوگوں کوسپورٹ ضرور کریں گے۔