مصر میں پولیس اورمعزول صدرمرسی کے حامیوں میں جھڑپ 11 افراد ہلاک متعدد زخمی

قاہرہ اور اسماعیلیہ میں حالات پر قابو پانے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اورربڑ کی گولیاں استعمال کیں


ملک کے مختلف علاقوں میں سابق معزول صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامی سڑکوں پرنکل آئے. فوٹو: رائٹرز/فائل

مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 11 مظاہرین ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں سابق معزول صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامی سڑکوں پرنکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید مظاہرے کئے تاہم دارالحکومت قاہرہ سمیت 2 صوبوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ، قاہرہ میں ہی ایک جھڑپ میں 4 مظاہرین ہلاک ہوگئے جبکہ وزارت صحت کے مطابق مجموعی طور پر پرتشدد مظاہروں کے دوران ملک بھر میں 11 افراد ہلاک ہوئے جس میں ایک اہلکار بھی شامل ہے۔


سیکیورٹی حکام کے مطابق اسماعیلیہ شہرمیں پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے آنسو گیس اورربڑ کی گولیاں استعمال کیں اس دوران جھڑپ میں ایک شخص ہلاک اورپولیس افسرسمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، دوسری جانب قاہرہ کے جنوب مغربی علاقے فایوم میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، حکومت نے حالات پر قابو پانے کے لئے ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں