اسرائیل کا شام پر میزائل حملہ ناکام شامی فوج کا بھرپور جواب
گزشتہ ماہ اسرائیل کے شام پر حملے میں 57 افراد ہلاک ہوئے تھے
KABUL/PESHAWAR:
اسرائیل نے شام کے جنوبی حصے پر میزائل حملہ کیا جس کو شامی فوج نے ناکام بنادیا۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی شام میں گزشتہ روز اسرائیلی افواج نے میزائلوں سے حملہ کیا جس کو میزائیل دفاعی نظام کے باعث ناکام بنادیا گیا،اسرائیلی نے گولان کی جانب سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے متعدد میزائیل فائر کیے تاہم شامی افواج نے تمام میزائیلوں کو ہوا میں ہی تباہ کردیا۔
شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے حملے میں حکومتی افواج اور ایرانی ملیشیا کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل کے شام پر حملے میں 57 افراد ہلاک ہوگئے تھے میں جس میں حکومتی افواج سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں۔