بیلجیم کی عدالت نے ایرانی سفارتکار کو عمر قید کی سزا سنادی

ایرانی سفارت کار کو 2018 میں پیرس میں ایرانی اپوزیشن ریلی میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں سزا سنائی گئی

ایرانی سفارت کار عدالت سے سفارتی استثنیٰ بھی مانگا جس کو مسترد کردیا گیا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

پیرس بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں بیلجیم کی عدالت نے ایرانی سفارتکار سمیت 4 افراد کو عمر قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیم کی عدالت نے ایرانی سفارت کار اور انٹیلیجنس آپریٹو اسد اللہ اسدی کو 2018 میں پیرس میں ایرانی اپوزیشن ریلی میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام 20میں سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے بم دھماکے کی منصوبہ بندی میں ملوث مزید 3 افراد کو 15 سے 18 سال کے درمیان قید کی سزا سناتے ہوئے ان کی شہریت بھی ملتوی کردی۔


ایرانی سفارت کار اسداللہ اسدی نے سزا سے بچنے کے لیے عدالت سے سفارتی استثنیٰ بھی مانگا جس کو جج نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں سفارتی مشن کے لیے نہیں بھیجا گیا وہاں استثنیٰ بھی نہیں دیا جاسکتا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایرانی سفارت کار اسداللہ اسدی نے بم کو تخریب کاری کے لیے اسمگلنگ کے ذریعے سفارتی سامان میں چھپاکر ایران سے یورپ منتقل کیا تاکہ سیکیورٹی سے بچا جاسکے۔

واضح رہے کہ اسداللہ اسدی ویانا میں ایرنی سفارت خانے میں کام کرتا تھا جس کو 2018 میں انٹیلجنس آپریشن کے بعد جرمنی سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ گرفتاری سے قبل اسداللہ اسدی نے ایرانی نژاد جوڑے سے ملاقات کرکے ایک پارسل بھی دیا تھا۔
Load Next Story