چین کا کینیڈا سے متنازع ٹی شرٹ پر سفارت کار کو سزا دینے کا مطالبہ

چمگادڑ کی شکل و صورت سے ملتے جلتے ڈیزائن والی ٹی شرٹ کے باعث دونوں ممالک میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں

دونوں ممالک میں کینیڈا کے سفارتی عملے کی جانب سے ایک شرٹ کے آرڈر کرنے کی تصویر وائرل ہونے کے بعداختلاف پیدا ہوا(فوٹو، فائل)

چین نے کینیڈا سے متنازع ٹی شرٹ خریدنے پر سفارت کار کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

چینی اخبار گلوبل ٹائمز کی خبر کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز کینیڈا کی جانب سے اس معاملے پرآنے والی وضاحت کو مسترد کردیا تھا اور اب متنازع ٹی شرٹ کا آرڈر کرنے والے کینیڈا کے سفارت کار چیڈ ہینسلر کے خلاف باقاعدہ تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کینیڈا کے چیڈ ہنسلر نامی سفارت کار نے کچھ عرصہ قبل ایک چینی کمپنی سے ایک خاص ڈیزائن کی ٹی شرٹ آرڈر پر منگوانے کے لیے رابطہ کیا۔ ٹی شرٹ پر بنا ڈیزائن چمگادرڑ سے مشابہت رکھتا ہے اور اسے پہلی نظر میں دیکھنے سے اس کے بیچ ''ووہاں'' لکھا دکھائی دیتا ہے۔

چینی اخبار کے مطابق ٹی شرٹ کا ڈیزائن دیکھ کر مقامی کمپنی نے پہلے اسے لانے سے انکار کردیا تاہم ہنسلیر نے ان سے غلط بیانی کی کہ ٹی شرٹ میں نظر آنے والا ڈیزائن چمگادڑ نہیں اور اس میں لکھے ''ووہان'' سے ملتے جلتے لفظوں کا کینیڈا میں ''کول'' ملطب لیا جاتا ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیے: ٹی شرٹ پر ہونے والے تنازع میں چین نے کینیڈا کی وضاحت مسترد کردی

اس ٹی شرٹ کے آرڈر کے وقت لی گئی تصوریر نے چین کے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا۔ چینی حکومت نے بھی اسے چین کو کورونا وائرس کا ذمے دار قرار دینے والے پراپیگنڈے کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس پر شدید احتجاج کیا۔

کینیڈا نے اس معاملے پر وضاحت جاری کی تھی کہ ٹی شرٹ کے ڈیزائن سے غلط فہمی ہوئی ہے، اس پر بنا ڈیزائن دراصل ماضی کے امریکی ہپ ہاپ گروپ ''ووتانگ کلین'' کا نشان ہے اور مذکور سفارت کار نے کوروناوبا کے آغاز میں چین سے کنیڈین باشندوں کے انخلا کے لیے آنے والے سفارتی عملے کو تحفے میں دی گئی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ایک ٹی شرٹ پر تنازع نے کینیڈا اور چین میں شدید اختلافات پیدا کردیے

چین کی جانب سے ٹی شرٹ کے تنازع پر مسلسل سخت ردعمل سامنے آرہا ہے، اس قبل چین کینیڈا کی وضاحت مسترد کرچکا ہے اور اب باقاعدہ سفارت کار کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
Load Next Story