اسرائیلی وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی کردیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات سمیت بحرین کے سرکاری دورہ کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک February 04, 2021
اسرائیلی وزیراعظم نے آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات سمیت بحرین کے سرکاری دورہ کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو : فائل

اسرائیلی کے وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کا دورہ غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خلیجی ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور تعلقات میں بہتری کے بعد اگلے ہفتے نیتن یاہو کو متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کا دورہ کرنا تھا جس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن زید اور بحرین کے بادشاہ حماد بن ایسا ال خلیفہ کی ملک کے دورے کی دعوت کو سراہتے ہیں تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی فضائی سرحد کی بندش کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پر پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو متحدہ عرب امارات اور بحرین کے 3 روزہ دورہ پر جانا تھا تاہم کچھ وجوہات کے باعث دورے کا دورانیہ صرف 3 گھنٹے کے لیے کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات سمیت بحرین کے سرکاری دورہ کا اعلان کیا تھا جس کے دوران سفارتی، تجارتی اور سفری تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔