راکھی ساونت کا دوست پر جنسی استحصال کا الزام

دوست نے گاڑی میں بدتمیزی کی اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی، راکھی ساونت


ویب ڈیسک February 04, 2021
دوست نے گاڑی میں بدتمیزی کی اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی، راکھی ساونت۔ فوٹو: فائل

KUWAIT: راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ماں کے علاج کے لیے پیسوں کے بدلے دوست نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

مشہور بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو کون نہیں جانتا جو اپنی متنازع شخصیت کے باعث آئے دن بالی ووڈ میں ہیڈلائنز بنانے کے حوالے سے مشہور ہیں، راکھی ساونت کے متنازع بیانات ہر تھوڑے دن میں میڈیا کی توجہ حاصل کرتے ہیں اور ایسا ہی کچھ اس بار بھی ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس سیزن 14 میں راکھی ساونت نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار ان کے دوست نے پیسوں کے عوض انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی تاہم میں بھاگنے میں کامیاب ہوگئی۔

راکھی ساونت نے کہا کہ ایک دفعہ انہیں اپنی والدہ کے علاج کے لیے پیسوں کی ضرورت تھی، والدہ کو سرطان کی تشخیص ہوئی تھی ان کے پاس علاج کرانے کے پیسے نہیں تھے لہذا انہوں نے ایک دوست سے مدد مانگی جس نے پیسے دینے کے لیے حامی بھرلی۔

راکھی ساونت نے کہا کہ جب میں پیسے لینے دوست کی گاڑی میں گئی تو اس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تاہم انکار پر اس نے مجھے گاڑی سے باہر پھینک دیا۔ راکھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پریشانی کے باعث کسی سے بھی اس بات کا تذکرہ نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں