کشمیر اور خطے کے عوام امن کے حق دار ہیں آرمی چیف

ہائبرڈ وار کے جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار اور چوکس ہیں، جنرل قمرجاوید باجوہ


ویب ڈیسک February 04, 2021
جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن میں افسران سے خطاب کیا۔ (فوٹو، فائل)

BEIJING: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے حق دار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا اور لاہور گیریژن میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے پیشہ ورانہ امور، ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بات کی۔

آرمی چیف نے پاکستان کے اندر اور خطے میں امن کے وژن بارے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے افسران کو مشرقی سرحدوں کی صورت حال اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کشمیر کے عوام کی خواھشات کے مطابق کشمیر کے منصفانہ حل کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے حقدار ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ وار کے جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار اور چوکس ہیں۔ قبل ازیں لاہور پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں