اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی کروڑوں روپے کی منشیات ضبط
خفیہ کارروائی کے دوران چرس، افیون، آئس اور ہیروئن قبضے میں کرلی گئی، اے این ایف
LONDON:
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت صوبے بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں خفیہ اطلاع پر مختلف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جس کے دوران بین الصوبائی گروہ کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے 240 کلوگرام چرس، 42 کلوگرام افیون، 1.489 کلو گرام آئس اور 592 گرام ہیروئن قبضے میں کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق آپریشنز کے دوران منشیات کی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی تحویل میں لی گئی ہیں، 2 بسیں، ایک ٹرک، ایک کار اور ایک موٹر سائیکل شامل ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔