کیپٹن ریٹائرڈ صفدر منی ٹریل لینے کے لیے چیئرمین نیب کے گھر جاپہچنے

میں کوئٹہ بھی جاؤں گا اور جو جو بے نامی دار ہیں سب کو سامنے لاؤں گا، کیپٹن (ر) صفدر

کیپٹن صفدر نے گھر کے سامنے کھڑے ہو کر ویڈیو بھی ریکارڈ کروائی ہے(فوٹو، اسکرین گریب)

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء کیپٹن ر محمد صفدر چیئرمین نیب کے گھر جا پہنچے۔


انہوں نے کہا کہمیں جہاں کھڑا ہوں یہاں آگے چیئرمین نیب کا گھر ہے۔مجھے معلومات ملیں ہیں کہ یہ چیئرمین نیب کا گھر آٹھ کروڑ کا ہے۔میں صرف یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا چیئرمین نیب اس گھر کی منی ٹریل دے سکتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ چیئرمین نیب لوگوں کی بیٹیوں کو گرفتار کروا رہے ہیں۔میں کوئٹہ بھی جاؤں گا اور جو جو بے نامی دار ہیں سب کو سامنے لاؤں گا۔ کیپٹن صفدر نے اس حوالے سے ویڈیو بھی جاری کی اور چیئرمین نیب پر ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام بھی عائد کیا۔
Load Next Story