بیوقوف نہیں ہوں حالات بہتر ہونے پرواپس آئوں گا مشرف
مجھے نہیں معلوم کہ 12 مئی کوکس نے فائرنگ کی تھی،ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔
لاہور:
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربرا ہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میں نے پہلے بھی مکے دکھائے تھے۔
دوبارہ بھی مکے دکھانا اچھی طرح جانتا ہوں، کسی سے ڈرنے والا نہیں، ملکی حالات بہتر ہونے کے بعد وطن واپس ضرور آئوں گا۔ جمعہ کو ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ وطن واپس آنے سے نہیں ڈرتا، میں نے واپسی کی تاریخیں تبدیل ضرور کی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں واپس نہیں آئوں گا، بیوقوف نہیں ہوں، ملکی حالات بہتر ہونے کے بعد پاکستان آئوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ 12 مئی کوکس نے فائرنگ کی تھی۔