مقبوضہ کشمیر کے انسانی المیے کے خاتمے کا وقت آگیا آرمی چیف

تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی امنگوں کی مطابق حل ہونا چاہئے، جنرل قمر جاوید باجوہ


Numainda Express February 05, 2021
تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی امنگوں کی مطابق حل ہونا چاہئے، جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام قابض بھارتی فورسزکے بدترین لاک ڈاوٴن میں ریاستی جبر اور ظلم برداشت کررہے ہیں ، اس انسانی المیے کوختم کرنے کاوقت ہے، تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور یواین قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان ٹویٹ کیا ہے. آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کی حقیقی جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہیں ، مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیری عوام بھارت کا بدترین ریاستی ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں برداشت کررہے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام قابض بھارتی فورسزکے بدترین لاک ڈاوٴن کا سامناکررہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ اس انسانی المیے کوختم کرنیکا یہی وقت ہے، تنازعہ کشمیر کو یواین قراردادوں اورکشمیریوں کی امنگوں کی مطابق حل ہونا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں