بختاور بھٹو زرداری نے اپنی شادی کی ویڈیو جاری کردی

آصف زرداری نے دولہا اور دلہن کے سامنے آئینہ رکھ کر منہ دکھائی کی رسم ادا کی

آصف زرداری نے دولہا اور دلہن کے سامنے آئینہ رکھ کر منہ دکھائی کی رسم ادا کی، فوٹوسوشل میڈیا

بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی مختصر ویڈیو جاری کردی۔

ویڈیو میں بختاور بھٹو زرداری کے والد اور سابق صدر آصف زرداری نے دولہا اور دلہن کے سامنے آئینہ رکھ کر منہ دکھائی کی رسم ادا کی۔


بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہی آئینہ ہے جو میرے والدین کی شادی میں استعمال ہوا تھا۔ منہ دکھائی کی رسم میں دلہا اور دلہن دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ تھی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CK31iSkpECO/"]
Load Next Story