لاہور میں بیس سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ

پولیس نے دو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک February 05, 2021
پولیس نے دو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

مزنگ کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے۔

پولیس نے دو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جن میں میں احسان اور حسن شامل ہیں۔ متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ گھر والوں کی غیر موجودگی میں محلے کے لڑکوں نے زیادتی کی ، ملزمان کسی تیسرے شخص کی فون کال آنے پر فرار ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے ، جلد ملزمان گرفتار ہوں گے۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |