خانہ کعبہ میں‌ بزرگ نمازیوں‌ اور معتمرین کیلیے نئی وین سروس

اس وین کو خصوصی طور پر کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے تیا کیا گیا ہے


ویب ڈیسک February 05, 2021
وین کو خصوصی طور پر کورونا وبا کو مدنظر رکھنتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، فوٹو: عرب میڈیا

خانہ کعبہ میں بزرگ معتمرین اور نمازیوں کے لیے بیٹری سے چلنے والی نئی وین سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جو احاطہ مسجد الحرام میں آمد و رفت کے لیے استعمال ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کے احاطے میں بزرگ اور معذور نمازیوں کو لانے لے جانے کے لیے نئی وین سروس کا افتتاح حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کردیا ہے۔

Van service for kaaba 1

امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد حرام میں نمازیوں‌ اور معتمرین کے لیے موٹر گاڑیوں کی سہولت کے افتتاح کے موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی خدمت کا مقصد اللہ کے مہمانوں اور نمازیوں‌ کو مسجد حرام میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کورونا احتیاطوں پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حرم شریف میں آنے والے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کریں، سماجی فاصلہ رکھیں، سینی ٹائزر سے ہاتھوں کی صفائی کریں اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپیں۔

Van service for kaaba 2

حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ نئی کار سروس کے لیے متعدد مقامات مختص کردیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |