برف سے بنی فیراری کار کی سوشل میڈیا پر دھوم

اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہمارے گھر کے باہر اپنی فیراری گاڑی نہیں کھڑی ہے، برف سے فیراری کار بنانے والا جوڑا


ویب ڈیسک February 05, 2021
جوڑے نے برف کی فیراری بنا کر اس پر ماحول دوست لال رنگ کیا، فوٹو : ٹوئٹر

ISLAMABAD: یورپ کے شمال میں واقع ملک لیتھوینیا میں برفباری سے لطف اندوز ہونے والے جوڑے نے برف کو تراش کر معروف کار "فیراری" کی ہُو بہو نقل تیار کر لی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لیتھوینیا کی پینیویزیس کاؤنٹی میں مسلسل ہونے والی برف باری نے ہر طرف دلکش مناظر پیدا کردیئے ہیں، اسی دوران جب برفباری رکی تو ایک جوڑے نے دو دن کی محنت کے بعد مشہور اطالوی گاڑی کی برف سے بنی نقل تیار کرلی۔

برف سے مجسمے بنانا تو عام سی بات ہے لیکن جوڑے نے جس محنت سے فیراری کار تیار کی ہے جو قابل داد و ستائش ہے۔ اس کی سب سے دلچسپ بات گاڑی کا حجم فیراری کے اصل حجم کے برابر ہونا ہے۔

برف کی بنی فیراری گاڑی پر ماحول دوست سرخ رنگ بھی کیا گیا ہے جس سے اس کی خوبصورتی دو چند ہوگئی ہے اور پہلی نظر میں دیکھنے پر یہ بالکل اصل گاڑی لگتی ہے اس جوڑے کو فیراری سے بے پناہ عشق ہے تاہم وہ خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

جوڑے نے سوشل میڈیا پر تصویر وائرل کرتے ہوئے لکھا کہ اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہمارے گھر کے باہر اپنی فیراری گاڑی نہیں کھڑی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کے ہنر کی تعریف کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں