کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے روز بھی مریم نواز بغض عمران میں مبتلا ہیں شبلی فراز       

یہ عمران خان کی دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک February 05, 2021
یہ عمران خان کی دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور تجدید عہد کے روز بھی مریم نواز بغض عمران میں مبتلا ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور تجدید عہد کے روز بھی مریم نواز بغض عمران میں مبتلا ہیں، یہ عمران خان کی دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں، انہیں نا تو کشمیر کاز سے دلچسپی اور نہ ہی ملکی مفاد عزیز ہے، قومی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا ان کا ہمیشہ سے شیوہ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔