یوکرائن میں کورونا اسپتال میں آتشزدگی سے طبی عملے سمیت 4 مریض ہلاک

8 مریضوں کو بچالیا گیا گیا ہے تاہم دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے


ویب ڈیسک February 05, 2021
8 مریضوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں بچالیا گیا ہے، فوٹو : فائل

KARACHI: یوکرائن کے ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں میں 3 مریض اور طبی عملے کا ایک رکن ہلاک گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن کے ایک اسپتال کی چھٹی منزل پر واقع ایک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے تینوں مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹوں کی محنت کی بعد آگ پر قابو پالیا جس کے بعد کولنگ کا عمل سرانجام دیا گیا تاہم اس دوران 3 مریض اور طبی عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگیا جب کہ امدادی کاموں کے دوران 8 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا ہے۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا تاہم پولیس حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی سمیت متعدد ممکنہ اسباب کی تفتیش کر رہی ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ پولیس نے اسپتال انتطامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں