خواجہ اجمیر نگری میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

ملزم کو واقعے کے چند گھنٹوں بعد پولیس نے گرفتار کرلیا


Staff Reporter February 05, 2021
ملزم کو واقعے کے چند گھنٹوں بعد پولیس نے گرفتار کرلیا . فوٹو : فائل

خواجہ اجمیر نگری میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

خواجہ اجمیر نگری کے علاقے زرینہ کالونی میں قبرستان کے قریب قائم ایک گھر میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے باپ کو لوہے کا پائپ سر پر مار کر ہلاک کردیا جس کے بعد وہ فرار ہوگیا جب کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت جمال خان کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر تقریباً 65 برس تھی، اہل خانہ نے بیان دیا ہے کہ صبح ناشتے پر جمال خان کی اپنے بیٹے شاہد سے تکرار ہوئی تھی جوکہ جھگڑے میں تبدیل ہوگئی اور اسی دوران مشتعل ہوکر شاہد نے لوہے کی راڈ سے جمال کے سر پر وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعے کے بعد شاہد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اہل خانہ نے مزید بتایا کہ ملزم شاہد کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔

دریں اثنا ملزم کو واقعے کے چند گھنٹوں بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضی نے بتایا کہ ملزم کو 6 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔