محمد حفیظ نے گولف سے دل بہلانا شروع کردیا

پی سی بی نے حفیظ کو 3 فروری کو بائیو سیکور ببل کا حصہ نہ بن سکنے پر ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا


ویب ڈیسک February 05, 2021
پی سی بی نے حفیظ کو 3 فروری کو بائیو سیکور ببل کا حصہ نہ بن سکنے پر ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا۔ فوٹو : فائل

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہ ہونے پر خفا کرکٹر محمد حفیظ نے لاہور پہنچنے کے بعد گولف سے دل بہلانا شروع کردیا۔

سابق کپتان حفیظ گزشتہ شام ابوظہی ٹی ٹین لیگ کا آخری میچ کھیلے بغیر وطن واپس آگئے تھے، جمعے کی صبح محمد حفیظ مقامی گولف کلب پہنچ گئے جہاں انہوں نے گولف کھیل کر لطف اٹھایا۔ گولف کھیلنے کی تصاویر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی ہیں جہاں زیادہ تر افراد حفیظ کے ساتھ ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں جب کہ ایک صارف نے یہ بھی لکھا ہے کہ لگتا ہے کہ آپ گولف ہی اب کھیلا کریں گے۔



پی سی بی نے حفیظ کو 3 فروری کو بائیو سیکور ببل کا حصہ نہ بن سکنے پر ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا، محمد حفیظ کا موقف تھا کہ 3 فروری کو میچ میں شرکت کی انہوں نے کمٹمنٹ کررکھی ہے تاہم چند گھنٹوں کی تاخیر کے ساتھ وہ ابوظہبی سے لاہور پہنچ کر ٹیم کے بائیوببل کا حصہ بن سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔