راولپنڈی ٹیسٹ دبئی سے پاکستان آنے والا بکی گرفتار

بکی کا نام بلال بتایا جارہا ہے جو ڈی جے کا کارڈ استعمال کرکے گراؤنڈ کے اندر آیا تھا، ذرائع


Sports Reporter February 05, 2021
بکی کا نام بلال بتایا جارہا ہے جو ڈی جے کا کارڈ استعمال کرکے گراؤنڈ کے اندر آیا تھا، ذرائع۔ فوٹو : انٹرنیٹ

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں بکی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران دبئی سے پاکستان آنے والے بکی کو گرفتار کرلیا گیا، بکی کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن گرفتار کیا گیا اور ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بکی کا نام بلال بتایا جارہا ہے جب کہ بکی ڈی جے کا کارڈ استعمال کرکے گراؤنڈ کے اندر آیا تھا جس کا تعلق یو اے ای سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔