دو کم سن بچیوں کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کے بھائی ثاقب کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، پولیس


ویب ڈیسک February 05, 2021
بازیاب ہونے والی بچیاں والدین کی گود میں جب کہ گرفتار ملزم پولیس کی تحویل میں ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

پولیس نے کم سن بچیوں کو اغواء کرنے والے ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی بچیوں کی والدہ کی درخواست پر تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا جس کے مطابق خاوند کے بھانجوں قاسم، ثاقب نے 03 سالہ مریم اور 9 ماہ کی اجالا کو گھر سے اغواء کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کرلیا ہے جب کہ ملزم کے بھائی ثاقب کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔