ترکی سے 8 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا

ترکی سے ڈیپورٹ کئے گئے پاکستانی شہری غیر قانونی طور پر مقیم تھے، ایئر پورٹ ذرائع


ویب ڈیسک February 05, 2021
ترکی سے ڈیپورٹ کئے گئے پاکستانی شہری غیر قانونی طور پر مقیم تھے، ایئر پورٹ ذرائع . فوٹو : فائل

ترکی سے 8 پاکستانی شہری ملک بدر کر دیئے گئے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ترکی سے ڈیپورٹ کئے گئے پاکستانی شہری غیر قانونی طور پر مقیم تھے، اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر تمام پاکستانی شہریوں کو گھر بجھوا دیا گیا، پاکستانی شہریوں کو کرونا ایس اوپیز کے پیش نظر گھر بجھوایا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر ترکی جانے والے 6 مسافروں کے مقدمات پاسپورٹ سیل کو بجھوا دیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔