ریلوے کو 6 ماہ میں 21 ارب55 کروڑ روپے کا نقصان

افسران ذمے دار، کورونا کے باعث پسنجر ٹرین آپریشن بھی مکمل بند رہا


Numainda Express February 06, 2021
ایسی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، ریکارڈ آمدن ہو گی، CEO نثار میمن۔ فوٹو : فائل

ریلوے کو موجودہ مالی سال (2020-21ء) کی پہلی ششماہی میں 21 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے کے موجودہ مالی سال (2020-21ء) کی پہلی ششماہی میں اخراجات 41 ارب 81 کروڑ 75 لاکھ روپے ریکارڈ کئے گے جبکہ آمدن صرف 19 ارب 23 کروڑ 49 لاکھ روپے کی ہو سکی۔

ماہرین نے اس صورتحال کا ذمہ دار افسران کو گردانتے ہیں جو اپنے کاموں میں دلچسپی نہیں لیتے، تاجر برادری اور عام مسافروں کو سفری سہولتیں میسر نہیں۔

اس حوالے سے سی ای او ریلوے نثار احمد میمن کا کہنا ہے کہ آمدنی کم ہونے کی بڑی وجہ کورونا وبا ہے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب ایسی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے جس سے ریلوے کو ریکارڈ آمدنی حاصل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔