کابل میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک
اب تک کسی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی، پولیس
کابل میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کابل پولیس کے مطابق پہلا دھماکا باغ قاضی کے علاقے میں ایک دکان میں ہوا جس کی تفتیش کے سلسلے میں پولیس موبائل وہاں پہنچی اور کچھ لوگ بھی جمع تھے کہ ایک اور زور دار دھماکے کی آواز آئی جس میں دو شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
کابل میں ہی ایک اور مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق اب تک کسی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔