شہباز شریف کا ڈیلی میل کیس تو ابھی شروع ہوا ہے جیت کیسے گئےشہزاد اکبر
ڈیلی میل کےخلاف کیس اب ٹرائل کی طرف جائےگا، مشیرِ داخلہ و احتساب
مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ن لیگ سے سوال کیا ہے کہ شہباز شریف کا ڈیلی میل کیس تو شروع ہوا ہے جیت کیسے گئے؟۔
شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے ڈیلی میل اور عمران خان سمیت دیگر کو نوٹس بھیجنے کا کہا تھا، لیکن صرف ڈیلی میل کو نوٹس بھیجا، ڈیلی میل کا کیس اب ٹرائل کی طرف جائے گا اور ڈیلی میل کو شواہد پیش کرنے کا کہا جائےگا۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ابھی شہبازشریف کیس کاصرف پہلافیزمکمل ہواہے، لیکن تاثر دیا گیا جیسے شہباز شریف ہتک عزت کا کیس جیت گئے، چھوٹی اور بڑی مریم نے مٹھائیاں بانٹیں، حالانکہ ڈیوڈ روس نے بھی بیان میں کہا کیس ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیلی میل فیصلہ عمران خان کے منہ پر طمانچہ ہے، مریم اورنگزیب
مشیربرائےداخلہ واحتساب شہزاداکبر نے کہا کہ پانامہ کیس کی طرح ڈیلی میل کیس میں بھی پہلےہی مٹھائیاں بانٹ دی گئیں، شہبازشریف کاکیس ابھی شروع ہواہےاورجیت کیسے گئے؟، بڑی شرمندگی ہےکہ چاچوچورہیں، بچہ بچہ جانتاہے چاچونے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی ہے۔
شہبازشریف کوچیلنج
شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ چاچو پرلاہورکی عدالت میں7ارب کی منی لانڈرنگ پر چارج شیٹ ہوچکا، ان کی کرپشن پر اب لندن کی عدالت سےبھی مہرلگےگی، شہبازشریف کوچیلنج ہےکہ مجھ پر لندن کی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ کریں، ہم پر کیس کرتے تو لندن کی عدالت میں جاکر کراراجواب دیتے۔