عمر کوٹ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

ترقیاتی کاموں میں معیار کی بہتری کو بھی یقینی بنایا جائے،ڈی سی ندیم الرحمن کا مختلف محکموں کے افسران سے خطاب


Nama Nigar January 04, 2014
ترقیاتی کاموں میں معیار کی بہتری کو بھی یقینی بنایا جائے،ڈی سی ندیم الرحمن کا مختلف محکموں کے افسران سے خطاب

لاہور: ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ندیم الرحمن میمن نے متعلقہ افسران کو کہا ہے کہ ضلع کے چاروں تعلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو جون 2014 تک مکمل کر لیا جائے تاکہ کوئی بھی فنڈ لیپس نہ ہوں اور ترقیاتی کاموں میں معیار کی بہتری کو بھی یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں متعلقہ محکموں کے افسران سے ترقیاتی کاموں کے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے بتایا کہ مختلف محکموں کے افسران نے انھیں پی ایم، سی ایم اسکیمیں، امر جنٹ فنڈز (ایم اینڈ آر) ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی اسکیموں سے متعلق مکمل معلومات فراہم کیں ہیں۔ اس موقعے پر ورکس اینڈ سروس سپرنٹنڈنٹ انجینئر عبدالکریم شر ، ایکسیئن ہائی ویز عبدالقیوم کنبھر، ایکسیئن ایجوکیشن ورکس اعظم میمن ،ڈی او بلڈینگس امتیاز علی میمن دیگر محکموں کے افسران نے ڈی سی کو بریفنگ دی، ڈی سی نے ایم اینڈ آرکی مد میں ڈھائی کروڑ روپے کی رقم ہے سے اسکولوں اور اسپتالوں کی چھتیں اور دیواریں فوری طور پر ترجیحاتی بنیادوں پر مرمت کرانے کی ہدایت کی ۔



انھوں نے افسران کو ہدایت کی وہ خود فیلڈ میں جاکر جاری منصوبوں کا جائزہ لیں اور ہر ماہ اپنے محکمہ اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو ہدایت کی کہ ضلع عمرکوٹ سے متصل راستوں کو خوبصورت بنانے کے لیے ایک ورک پلان تیار کریں۔ اس موقع پر ایکسیئن ہائی ویز عبدالقیوم کنبھرنے اجلاس کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی مد میں 189 اسکیمیں ہیں جس میں سے 35 اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔ انھوں نے افسران کو کہا کہ پرانی جو بھی اسکیمیں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں ان کے متعلق فوری طور پر پی این ڈی فنڈ کو لیٹر لکھا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں