حکومت سینیٹ انتخابات مکمل شفافیت کے ساتھ کرانا چاہتی ہے شبلی فراز
اپوزیشن بغیر پڑھے مٹھائی تقسیم کرنا شروع کردیتی ہے، شہباز شریف کیس میں پہلی پیشی ہوئی ہے فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے حکومت سینیٹ الیکشن کو مکمل شفافیت سے کرانا چاہتی ہے، مخالفت کرنے والے پیسے کے ذریعے سیاست کرنا چاہتے ہیں اِن کا ایمان پیسوں پر ہے اور پیسوں سے ہی اِنہوں نے لوگوں کو خریدا ہے۔
لاہورمیں سندس فاؤنڈیشن میں منعقدہ تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کو اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، کچھ دنوں میں پی ٹی آئی کے نمبر آجائیں گے، کسی سیاسی جماعت سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی، ملک لوٹنے والوں کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی عادت ہے کہ بغیر پڑھے مٹھائی تقسیم کرنا شروع کردیتی ہے، شہباز شریف کے کیس میں ابھی پہلی پیشی ہوئی ہے کیس ایشو ہوا ہے اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، آگے جاکر پتا چلے گا کہ کون خوشیاں منارہا ہے؟
شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک ایسا مجمع ہے جس کا کوئی جوڑ نہیں، بلاول بھٹو سے پوچھیں کہ ان کے پاس کون سا فارمولا ہے جس پر وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان چلے جائیں گے؟ مسلم لیگ (ق) والے ہمارے اتحادی ہیں ان کے ساتھ مل کر ہی چل رہے ہیں
شبلی فراز نے کہا کہ ہم تحریک لبیک کے ساتھ رابطے میں ان کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کریں گے، ڈیوڈ روس کا مسئلہ ہے وہ شہزاد اکبر صاحب اس پر روشنی ڈالیں گے۔
وزیر اطلاعات نے سندس فاؤنڈیشن سے متعلق کہا کہ منو بھائی نے جو کام کیا وہ ایک صدقہ جاریہ ہے، میں خود ایک ایسی پارٹی سے تعلق رکھتا ہوں جس کے چئیرمین نے ایک کینسر کا اسپتال بنایا، اس طرح کے لوگ اللہ کے خاص آدمی ہوتے ہیں کیونکہ ان میں انسانیت کا جذبہ ہوتا ہے۔