حسن علی کوسابق بولنگ کوچ کی یاد ستانے لگی

اظہرمحمود نے کھیل میں نکھار لانے میں بہت معاونت کی تھی، پیسر


Sports Reporter February 07, 2021
راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کیلیے 200 رنز کا ہدف بھی آسان نہیں۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد حسن علی کوسابق بولنگ کوچ کی یاد ستانے لگی، ان کا کہنا ہے کہ اظہرمحمود نے میری بولنگ میں نکھار لانے میں بہت معاونت کی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں حسن علی نے کہا کہ سابق بولنگ کوچ اظہر محمود نے میری بولنگ میں نکھار لانے کیلیے بڑی معاونت کی،مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، بدقسمتی سے وہ ہمارے ساتھ نہیں، بھرپور سپورٹ پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے راولپنڈی کی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کے لیے تمام حربے استعمال کیے، پیس،ریورس سوئنگ اور لائن و لینتھ کا بہتر استعمال کرنے کی بدولت 5شکار کرنے میں کامیاب ہوا،انھوں نے کہا کہ اس پچ پر بیٹسمینوں کے لیے رنز بنانا مشکل ہے، اچھی بولنگ کرنے والے پیسرز اور اسپنرز دونوں کو مدد مل رہی ہے،ان کنڈیشنز میں 200کا ہدف بھی پروٹیز کے لیے آسان نہیں مگر ہماری کوشش ہوگی کہ 250کا مجموعہ حاصل کریں۔

طویل عرصے بعد طویل فارمیٹ میں کم بیک کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کو سب سے زیادہ پسند کرتا ہوں، 17 ماہ کرکٹ سے دور رہا لیکن محنت اور امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، فٹنس کو اس قابل کیا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہا، اس کے بعد میں کسی بھی فارمیٹ میں واپسی کے لیے تیار تھا، خوشی کی بات ہے کہ سلیکٹرز نے ٹیسٹ میں موقع دیا اور میں ان کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |