لاہور میں پلازہ پر قبضہ واگزار کروانے پر فنکاروں کا پولیس سے اظہار تشکر

پلازے پر قبضہ چھڑوانے پر فنکار برادری لاہور پولیس کی بے حد مشکور ہے، آرٹسٹ


ویب ڈیسک February 07, 2021
فوری انصاف ملنے پر لاہور پولیس کی مشکور ہوں، گلوکارہ حمیرا ارشد فوٹوفائل

ISLAMABAD: گلوکارہ حمیرا ارشد اور اداکار طارق ٹیڈی نے لاہور میں پلازہ پر قبضہ واگزار کروانے پر پولیس سے اظہارِ تشکرکیا ہے۔

حمیرا ارشد اور طارق ٹیڈی نے لاہور پولیس سے اظہارِ تشکر کےلئے ویڈیو پیغامات بھی جاری کیے ہیں۔ حمیرا ارشد نے کہا فوری انصاف ملنے پر لاہور پولیس کی مشکور ہوں۔ جب کہ اداکار طارق ٹیڈی نے کہا وعدے کے مطابق لاہور پولیس نے دو دن میں ہمیں انصاف دلایا۔ پلازے پر قبضہ چھڑوانے پر فنکار برادری لاہور پولیس کی بے حد مشکور ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق قابضین نے عرصہ دراز سے اسکیم موڑ پر واقعہ پلازہ پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ سخی سرور نامی شہری نے پلازے پر قبضہ واگزار کروانے کے لیے سی سی پی او لاہور سے درخواست کی جس پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے فوری کارروائی کرواتے ہوئے قبضہ واگزار کروا دیا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہریوں کو جان و مال کا مکمل تحفظ دیا جارہا ہے، لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، شہر میں کسی قبضہ گروپ، نوسرباز اور بدمعاش کی جگہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں