خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی
خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 45 ہوگئی
خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے مطابق ایوب ٹیچنگ اسپتال کے میں میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد کی اہلیہ ڈاکٹر انیلہ نصیر کورونا کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں، وہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔
ڈاکٹر انیلہ نصیر نے گائنی میں اسپشلایزیشن کی تھی اور کئی برس سرکاری اسپتال میں خدمات سرانجام دیتی رہیں تاہم 2007 میں انہوں نے سرکاری نوکری چھوڑ کر اپنی کلینک شروع کی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔