حمزہ قتل کیسازسر نو تحقیق کے بعد چالان منظور کرلیا گیا

شعیب نوید ،ادریس اور مشتاق نے ملزم امل رحمن کو فرار کرایا،تحقیقاتی رپورٹ

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بھی مقتول کے جسم پر تشددکے نشانات موجود نہیں تھے، فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حمزہ قتل کیس میں ازسر نو تحقیقات کے بعد چالان منظور کرلیا ۔

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ڈی ایس پی منٹھارعلی بھیو نے حمزہ قتل کیس کا ازسر نو تحقیقاتی چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ کے روبرو پیش کیا،چالان میں بتایا گیا ہے کہ ازسرنو تحقیقات کے دوران کوئی ایسے شواہد نہیں ملے جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ کیس کے مرکزی ملزم شعیب نوید نے مفرور ملزم امل رحمن کو حمزہ کو قتل کرنے کی ہدایت کی تھی۔




میڈیکل رپورٹ کے مطابق بھی مقتول کے جسم پر تشددکے نشانات موجود نہیں تھے، شعیب نوید ، ادریس اور مشتاق نے ملزم امل رحمن کو فرار کرانے میں مدد فراہم کی تھی،عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزم سیکیورٹی گارڈ امل رحمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ا سے گرفتار کرکے 22 جنوری تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ، حمزہ کوتھانہ درخشاں کی حدود میں 27مارچ 2013 کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ، قتل کیس میں ملوث شعیب نوید ، ادریس اور مشتاق ضمانت پر ہیں اور کیس کا مرکزی ملزم امل رحمن تاحال مفرور ہے ۔
Load Next Story