امریکا میں چہرے اور ہاتھوں کی پیوند کاری نے نوجوان کی زندگی بدل دی

2018 میں 22 سالہ جوئے کا جسم کار حادثے میں 80 فیصد تک جھلس گیا تھا

ٹرانسپلانٹ سے قبل نوجوان کے 20 آپریشن ہوچکے تھے، فوٹو : رائٹرز

QUETTA:
امریکا میں سرجری کے 140 ماہرین پر مشتمل ٹیم نے حیران کن طور 22 سالہ نوجوان کے چہرے اور دونوں ہاتھوں کی تبدیلی کا آپریشن کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چہرے اور ہاتھوں کے ٹرانسپلانٹ کا دنیا کا پہلا کامیاب آپریشن نیویارک میں کردیا گیا۔ 23 گھنٹے کی سرجری میں 140 ارکان پر مشتمل ٹیم نے 22 سالہ کو چہرہ اور دونوں ہاتھ لگادیئے۔

سرجری کے 140 سے زائد ارکان کی ٹیم نے 22 سالہ جوئے ڈیمیو کی زندگی بدل دی جو 2018 میں کار حادثے کے نتیجے میں 80 فیصد تک جھلس گئے تھے۔ حادثے کے بعد وہ کوما میں چلے گئے تھے اور چار مہینے تک ایک برنس یونٹ میں گزارے۔


جوئے ڈیمیو کی ہتھیلی، ہونٹ اور پلکیں تک جل کر ختم ہوگئی تھیں جس کے بعد 20 سے زیادہ چھوٹے آپریشن ہوئے لیکن ہاتھوں اور چہرے کو درست نہیں کیا جاسکا تھا۔

2019 میں جوئے کو نیویارک کے ایک اکیڈمک میڈیکل سینٹر این وائی یو لانگوون میں ریفر کیا گیا جہاں ان کے چہرے کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا اور 45 دن انتہائی نگہداشت وارڈ اور پھر مزید دو ماہ زیر علاج رہے جس کے دوران اپنی پلکیں کھولنا اور نئے ہاتھ کے استعمال کا طریقہ سیکھا۔

اس سے پہلے دو چہرے اور ہاتھوں کی پیوند کاری ہوچکی ہے لیکن دونوں ناکام رہے۔ اسپتال نے بتایا کہ ایک مریض پیچیدگیوں سے فوت ہوگیا تھا اور دوسرے کے اعضا پنپنے میں ناکام ہونے کے بعد ان کے ہاتھ ہٹانے پڑے تھے۔
Load Next Story