بھارت میں سنگدل ماں نے 6 سالہ بیٹے کو ذبح کردیا

سفاک ماں نے بیٹے کی ٹانگیں باندھ کر واش روم لے جا کر گردن پر چھری پھیر دی


ویب ڈیسک February 07, 2021
پولیس نے سفاک ماں کو گرفتار کرلیا، فوٹو : فائل

بھارت میں شاہدہ نامی خاتون نے اپنے بیٹے کی ٹانگیں باندھ کر گلے پر تیز دھار چھری پھیر دی جس کے نتیجے میں بچے کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں دل دہلا دینے والے واقعے نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ سفاک ماں نے صبح 4 بجے اپنے بیٹے عادل کی ٹانگیں باندھ کر واش روم لے گئی اور گلا کاٹ دیا۔ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے بچے کی جائے وقوعہ پر ہی موت واقع ہوگئی۔

ہمسائیوں نے چیخ و پکار سنی تو پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ بچے کی گردن کٹی لاش واش روم سے مل گئی۔ ملزمہ شاہدہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا کہنا ہے کہ میں نے بیٹا خدا کی راہ میں قربان کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ حاملہ ہے جس کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا جب کہ اس کا شوہر ٹیکسی چلاتا ہے اور ملزمہ کچھ عرصے اسکول میں پڑھاتی رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں