برفیلے انٹارکٹیکا میں کھویا ہوا بٹوا 53 سال بعد مل گیا

نیوی اہلکار پال گِرشم کا بٹوا 53 سال قبل انٹارکٹیکا موسمیاتی اسٹیشن پر گرگیا تھا


ویب ڈیسک February 08, 2021
پال گرشم اپنے بٹوے میں موجود کاغذات دیکھ رہے ہیں اور ساتھ میں ان کی بیگم کیرول بھی موجود ہیں۔ فوٹو: سان ڈیاگو ٹریبیون

REUTERS: برفیلے براعظم انٹارکٹیکا پر 53 سال قبل گم ہوجانے والا بٹوا اب دوبارہ اپنے مالک کے پاس پہنچ گیا ہے۔

91 سالہ پال گرشم بحریہ کی جانب سے قائم کردہ موسمیاتی اسٹیشن پر تعینات تھے۔ اکتوبر 1967 انٹارکٹیکا کے روس جزیرے پر موجود تھے۔ تیرہ ماہ بعد وہ کیلیفورنیا میں اپنے گھر لوٹ آئے لیکن ان کا پرس اسی برفیلی سرزمین پر کہیں رہ گیا تھا۔

اب ان کا پرس مک مرڈو اسٹیشن میں ایک الماری کے پیچھے سے ملا ہے جسے اب تباہ کردیا گیا ہے۔ پال اس علاقے کو 'برف' کے نام سے پکارتے تھے اور اسے اب انٹارکٹیکا میں کام کرنے والی ایک این جی او نے دریافت کیا ہے جو وہاں جاتی ہے اور ریسرچ بھی کرتی ہے۔



اس کے بعد این جی او سے وابستہ افراد نے پہلے بحریہ سے رابطہ کیا اور اس کے بعد کئی ای میل ، واٹس ایپ اور فون کالز کے بعد پال کو ان کا والٹ ملا جو بہت اچھی حالت میں تھا۔ جب پال سے رابطہ کیا گیا تو وہ یہ بھول چکے تھے کہ انٹارکٹیکا پر ان کا کوئی بٹوہ گرابھی تھا یا نہیں۔

خالص چمڑے سے بنے اس والِٹ میں نیوی کا شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، ٹیکس کاغذات اور منی آرڈر کی رسیدوں سمیت دیگر کاغذات تھے لیکن اس میں کوئی رقم نہیں ملی کیونکہ انٹارکٹیکا میں اب بھی نہ کوئی بازار ہے اور نہ ہی خریداری کی کوئی دکان موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |