پارلیمنٹ ہاؤس کی ڈسپنسری کودی جانے والی نجی کمپنی کی انسولین معیاری نکلی

انسولین معیای اورموثرہے اوراس کے نتائج اطمینان بخش ہیں، رپورٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری


ویب ڈیسک February 08, 2021
نورعالم خان کی شکایت پرڈریپ انسپکٹرکی طرف سے کارروائی عمل میں لائی گئی: فوٹو: فائل

پارلیمنٹ ہاؤس کی ڈسپنسری کودی جانے والی نجی کمپنی کی انسولین معیاری نکلی۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کی شکایت پر ڈرگ انسپکٹرزنے پارلیمنٹ ہاوس کی دسپنسری پر چھاپہ مارا تھا اور انسولین کو قبضے میں لیکر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی ڈسپنسری سے پارلیمنٹرین کو شوگرکنٹرول کرانے کیلئے دی جانے والے انسو لین معیاری نکلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انسولین معیای اورموثرہے اور اس کے نتائج اطمینان بخش ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی طرف سے معاون خصوصی صحت اور سیکرٹری وزارت صحت کو پارلیمنٹ ہاؤس ڈسپنسری کو سپلائی کی جانے انسولین کے غیر معیاری ہونے بارے آگاہ کیا گیا تھا۔

نورعالم خان کی شکایت پرڈریپ انسپکٹرکی طرف سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈریپ انسپکٹر نے ڈسپنسری سے شوگرکے لیے استعمال ہونی والی انسولین قبضے میں لے کرٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا یا گیا تھا۔اب انسولین سیمپل کی رپورٹ آچکی ہے جس میں انسولین کو معیاری قراردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ ڈسپنسری کوپولی کلینک ہسپتال ادویات فراہم کرتی ہے۔ اسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں یومیہ 500 کے قریب شوگرکے مریضوں کومفت انسولین فراہم کئے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں