شیل ہیلکس کے تعاون سے موسیقی پر مبنی تھیٹر ’’گریز‘‘ پیش کیا جائیگا

اسٹیج ڈرامے کی ہدایت کارہ ندا بٹ ہیں ،اسٹیج ڈرامے میں اداکارہ عائشہ عمر سینڈی کاکردارادا کریں گی

شیل ہیلکس کے زیر اہتمام میڈ اسکول میں گریز میوزکل اسٹیج تھیٹر کے پریس شو کے موقع پر ہدایتکار ندا بٹ کا فنکاروں کے ساتھ گروپ فوٹو : محمد ثاقب/ ایکسپریس

ندابٹ کے مشہور پروڈکشن ہاؤس میڈ فار اسٹیج پروڈکشن، وارن کیسی اور جم جیکبز اسٹیج ڈرامہ گریز GREASE دی میوزیکل شیل ہیلکس کے تعاون سے پیش کررہا ہے۔


اس اسٹیج ڈرامے کی ہدایت کارہ ندا بٹ ہیں ،اسٹیج ڈرامے میں اداکارہ عائشہ عمر سینڈی کاکردارادا کریں گی جبکہ احمد علی ڈینی اورصنم سعید ریزو کا کردارادا کریں گی، میڈ فار اسٹیج پروڈکشن نامور ادارہ ہے جو ''دی میوزیکل شکاگو، کیرینج ماما میا کراچی اور پیلومین جیسے تھیٹر ڈرامے پیش کرچکا ہے،گریز Grease موسیقی پر مبنی فلم 1978میں پیش کی گئی تھی اس دور میں گاڑیوں کے جنون کا عروج تھا اور فلم میں استعمال کی جانیوالی گاڑی لوگوں سے بھلائی نہیں جاتی فلم نے پاکستان میں سمیت دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی تھی۔

شیل ہیلکس ایسا برانڈ ہے جو نامور ڈرائیوروں کو بہترین اوراعلیٰ معیاری انجن کا تیل فراہم کرتا ہے جوان کی ہر دل عزیزگاڑی کا خیال رکھتا ہے اور ڈرامہ ''گریز دی میوزیکل'' اسی محبت کو چار چاند لگانے کے لیے پیش کیا جارہا ہے، یہ تھیٹر1950کے ہائی اسکول کے نوجوانوں کی شرارتوں اور طرز زندگی پر بنایا گیا ہے، گریزندابٹ کی ہدایتکاری میں پیش کیا جارہا ہے جوکہ خود ایک اداکارہ ، کوریوگرافر، ہدایت کار اورقابل وکیل بھی ہیں، تھیٹرڈرامہ گریز Grease کے ٹکٹ میڈ اسکول آغاز اور میکڈونلڈز سے خریدے جاسکتے ہیں۔
Load Next Story