پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
3 میچوں کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل، میچ کا فیصلہ سپر اوورکی آخری گیند پرہوا، وننگ شاٹ عمر اکمل نے کھیلا
پاکستان نے آسٹریلیاکواعصاب شکن مقابلے کے بعد دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی۔
میچ کا فیصلہ سپر اوورکے ذریعے ہوا،جمعہ کے روزکھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااوربیٹسمینوںنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنائے حفیظ اور ناصر جمشید نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 45,45رنزبنائے عمر اکمل نے 13اور عمران نذیر بغیر رنز بنائے آئوٹ ہوگئے جبکہ کامران اکمل نے 26گیندوں پر 43رنزعبدالرزاق نے دو رنز بنائے اورآئوٹ نہیں ہوئے آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز اسٹارک شین واٹسن اور کرسٹیان نے ایک ایک وکٹ لی آسٹریلیا نے اپنی اننگزکاآغاز شاندارانداز سے کیا اور 40رنز پرڈیوڈ وارنر 31رنز بنا کرآئوٹ ہوئے انھیں سعید اجمل نے آئوٹ کیا۔
آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 79رنز پرگری شین واٹسن 33رنز پر سعید اجمل کا نشانہ بنے 84رنز پر تیسرا کھلاڑی کیمرون وائٹ پانچ رنز بنا کر آئوٹ ہوگیا 109پر چوتھی وکٹ مائیک ہسی کی گری جو 34رنز بناکر عمرگل کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے ان کا کیچ شعیب ملک نے لیا 117رنز پر ڈیوڈ ہسی ایک رن بناکرآئوٹ ہوئے،سہیل تنویر نے انھیں بولڈ کیا 143رنز پر چھٹا کھلاڑی میتھیو اوراسی اسکورپرہی ساتویں وکٹ جارج بیلے کی گری جنھوں نے 42رنز بنائے اور کیچ آئوٹ ہوئے 151رنز پر آٹھویں وکٹ گر گئی اور اس طرح اسکور برابر ہو گیا۔
جس کے بعدمیچ کافیصلہ سپر اوورمیںکرایاگیا آسٹریلیا نے سپر اوور میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 11رنز بنائے پاکستان کی طرف سے عمر گل نے سپر اوورکرایا پاکستان کی طرف سے 12رنز کے ہدف کے تعاقب میں عبدالرزاق اورعمر اکمل میدان میں اترے اور میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا عمر اکمل نے وننگ شاٹ کھیلا۔