سلمان خان ’’ٹائیگر تھری‘‘ کی شوٹنگ ترکی میں کریں گے
ٹائیگر کے تیسرے سیکوئل میں سلمان کیساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گی
ISLAMABAD/KARACHI:
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ٹائیگر سیریز کے تیسرے سیکویل کیلیے شوٹنگ کا آغاز ترکی سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ''ٹائیگر زندہ ہے'' کی زیادہ تر شوٹنگ متحدہ عرب امارات میں کی گئی تھی اور تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ بھی دبئی میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث وہاں فوراً شوٹنگ کا آغاز کرنا ممکن نہیں اس لیے فلم میکرز نے ''ٹائیگر تھری'' کی ابتدائی شوٹنگ ترکی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی سلمان خان کی کامیاب ترین فلم ٹائیگر کے تیسرے سیکوئل میں دبنگ خان نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا تھا اور ان کے ساتھ کترینہ کیف نے پاکستانی خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کیا تھا جو بعد ازاں سلمان خان کی بیوی بن جاتی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فلم 'انتم' میں سلمان خان کی پہلی جھلک سامنے آگئی
ٹائیگر کے تیسرے سیکوئل میں بھی کترینہ کیف ہی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے تاہم فلم میکرز ولن کیلیے کسی نئے چہرے کی تلاش میں ہیں جیسے ''ٹائیگر زندہ ہے'' میں ایرانی اداکار سجاد دل افروز نے ابو عثمان کا کردار ادا کیا تھا۔
واضح رہے سلمان خان ان دنوں ایکشن کامیڈی فلم ''انتم'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ سکھ آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ کترینہ کیف ''فون بھوت'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔