راولپنڈی میں نقب زن بینک سے ڈیڑھ کروڑروپے کی نقدی وزیورات چرا کرفرار

عملہ جمعہ سے اتوارتک کی تین چھٹیوں کے بعد بینک کھلنے پربینک پہنچا تو بینک میں سامان بکھرا پڑا تھا


Saleh Mughal/ February 08, 2021
واردات کے دوران بینک کا سیکورٹی سسٹم خاموش رہا: فوٹو: ایکسپریس

ڈھوک حسومیں نقب زن مسلم کمرشل بینک کی برانچ سے تقریباً ڈیڑھ کروڑروپے کی نقدی و زیورات چرا کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ رتہ امرال ڈھوک حسو چوک مسلم کمرشل بینک ڈھوک منگٹال برانچ کا عملہ جمعہ سے اتوارتک کی تین چھٹیوں کے بعد بینک کھلنے پر بینک پہنچا تو بینک میں سامان بکھرا پڑا تھا، لاکروسٹرانگ روم سے نقدی و زیورات وغیرہ جسکے متعلق ابتدائی مقدار ڈیڑھ کروڑ روپے و زیورات وغیرہ بتائی جارہی ہے غائب پائی گئی، تاہم بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقصان کے حوالے سے حتمی تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

اطلاع ملتے ہی سی پی اوراولپنڈی احسن یونس اورایس پی راول رائے مظہراقبال فرانزک ٹیموں کے ساتھ موقع پرپہنچے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تین سے چارنقب زن بینک کی عقبی جانب گرل کاٹ کر بینک میں داخل ہوئے وارادت کرنے کے بعد فرارہوگئے تاہم واردات کے دوران بینک کا سیکورٹی سسٹم خاموش رہا۔

ایس پی راول رائے مظیراقبال کا کہنا تھا ابتدائی طورپریہ بینک انتظامیہ سے پتہ چلا ہے کہ تقریباً ڈیڑھ کروڑکا نقصان ہوا تاہم حتمی صورتحال بینک انتطامیہ کے تفصیلی جائزے کے بعد واضع ہوگی۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نجی بینک میں چوری کا واقعہ رات گئے پیش آیا اور بینک میں نصب سیکورٹی الارم بھی خاموش رہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ بینک کا عملہ چوری ہونے والی رقم اوراشیاء کا تعین کررہا ہے بینک کے عملے کو صبح بینک کھلنے پر چوری کا علم ہواجس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دفرانزک ٹیمیں موقعہ سے شواہد اکھٹے کررہی ہیں۔ تمام زوایوں پر تحقیقات کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جارہا ہے اور میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں