پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر قیمتوں کے خلاف قیمت بڑھائی جارہی ہیں، درخواست گزار


ویب ڈیسک February 08, 2021
عدالت نے متفرق درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ فوٹو:فائل

ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جوڈیشیل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر قیمتوں کے خلاف قیمت بڑھائی جارہی ہیں، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس دس روپے سے زیادہ وصول کیا جارہا ہے، جب کہ دس روپے سے زیادہ لیوی ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم قرار دے،

عدالت نے متفرق درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا، جب کہ وفاقی حکومت اوگرا سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں