فوج کا نہ سیاست سے تعلق ہے اور نہ کسی سے بیک ڈور رابطے ڈی جی آئی ایس پی آر
بغیرتحقیق اس بارے میں بات کرنا کسی کو بھی زیب نہیں دیتا، ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں کیوں کہ کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے ہورہے ہیں لہذا فوج کو سیاست میں مت کھسیٹیں، اس قسم کی قیاس آرائیاں بند ہونی چا ہییں اور بغیر تحقیق اس بارے میں بات کرنا کسی کو بھی زیب نہیں دیتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی، پچھلی پریس کانفرنس میں بہت سے شواہد سامنے رکھے، بھارت دنیا میں بہت حد تک بے نقاب ہو چکا ہے۔
میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ کوہ پیما علی سدپارہ قوم کے ہیرو ہیں جو بدقسمتی سے پچھلے 72 گھنٹوں سے لاپتہ ہیں تاہم پاک فوج سرچ آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنے دے رہی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سب کو معلوم ہے کورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی تاہم پاکستانی قوم نے کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا، چین کی فوج نے افواج پاکستان کو ویکسین کا عطیہ دیا اور پاک فوج نے چینی فوج کی عطیہ کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دے دیں کیوں کہ ہیلتھ کیئر ورکرز نے کورونا سے مقابلے میں قوم کی بھرپورمدد کی۔