افریقی ملک صومالیہ میں فوجی قافلے پر حملہ 13 اہلکار ہلاک

دھماکے کے بعد ملک ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں

دھماکے کی ذمہ داری الشباب نے قبول کرلی ہے، فوٹو : فائل

لاہور:
افریقی ملک صومالیہ میں فوجی قافلے کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کی ریاست گالمودوگ میں سیکیورٹی یونٹ کے قافلے پر بم دھماکے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ یہ قافلہ دارالحکومت موغادیشو سے تقریبا 400 کلومیٹر شمال میں دھساماریب شہر کی جانب جا رہا تھا۔


صومالیہ میں سرگرم شدت پسند جماعت الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ الشباب پہلے بھی ملک میں سیکیورٹی فورسز پر حملے اور ہوٹلوں کو یرغمال بناکر غیر ملکیوں کو قتل کرنے کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

یہ دھماکا ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے مسئلے پر جاری تعطل کو ختم کرنے کے لیے اتوار کے روز سیاست دانوں کے درمیان ہونے والے ہنگامی مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ہوئے ہیں جس سے سیاسی بحران میں مزید شدت آئے گی۔

واضح رہے کہ سیاسی عدم استحکام اور دہشت گردی کے شکار ملک میں آج ووٹنگ ہونا تھی تاہم اب یہ ملتوی کر دی گئی ہے اور ابھی انتخاب کی نئی تاریخ طے نہیں کی گئی۔
Load Next Story