اداکارہ مریم انصاری اور معین خان کا بیٹا اویس خان رشتہ ازدواج میں منسلک

تقریب میں رشتہ داروں کے علاوہ شوبز شخصیات اور سابق کرکٹرز نے شرکت کی۔


ویب ڈیسک February 08, 2021
تقریب میں رشتہ داروں کے علاوہ شوبز شخصیات اور سابق کرکٹرز نے شرکت کی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ادکارہ مریم انصاری سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بڑے صاحبزادے اویس خان کی شادی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ اویس خان نے نامور پاکستانی اداکار علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری سے شادی کی جب کہ تقریب میں رشتہ داروں اور دوستوں سمیت شوبز اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔



تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مریم انصاری نے ہلکے گلابی رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اویس خان نے کریمی کلر کا کرتا پاجامہ اور ویسٹ کوٹ پہن رکھا ہے۔



واضح رہے مریم انصاری پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں اور وہ اب تک ڈرامہ سیریل ''دل لگی''، ''رومیو ویڈز ہیر''، ''سسرال میرا'' اور ''تیرے میرے بیچ'' میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں