مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات

ملاقات میں سینیٹ انتخابات، ملکی سیاسی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی، ذرائع


ویب ڈیسک February 08, 2021
ملاقات میں سینیٹ انتخابات، ملکی سیاسی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف زرداری اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی، اس موقع پر جمیل سومرو، ناصرشاہ، سعید غنی اور راشد سومرو بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کو اُن کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی مبارکباد دی جب کہ ملکی سیاسی صورت حال، سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ سمیت حکومت مخالف مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج صبح مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو بھی ٹیلی فون کرکے ان کی صاحبزادی مہرالنساء کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی تھی۔ گزشتہ روز مریم نوازکی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہو گئی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں