لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر جے آئی ٹی سربراہ کی تنخواہ روکنے کا حکم

عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا


کورٹ رپورٹر February 08, 2021
عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر جے آئی ٹی سربراہ کی تنخواہ روکنے کا حکم دیدیا اور ریمارکس دیے آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی، لوگ رل رہے ہیں۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی۔ پیش رفت نہ ہونے پر عدالت شدید برہم ہوگئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے حال یہ ہوچکا ہے کہ درخواست گزاروں نے پیش ہونا چھوڑ دیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ لوگوں کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ رہا ہے، تفتیشی افسر چلے آتے ہیں ایک پرنٹ آؤٹ لے کر، جب تک تنخواہیں نہیں بند کریں گے کام نہیں چلے گا، آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی، لوگ رل رہے ہیں، بار بار احکامات کا بھی کوئی اثر نہیں ہوتا۔

عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے جے آئی ٹی سربراہ کی تنخواہ روکنے کا حکم دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں